ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور:سول سروس کے امتحانات کی تیاری کرنے والے طالب علم نے کی خودکشی

پتور:سول سروس کے امتحانات کی تیاری کرنے والے طالب علم نے کی خودکشی

Tue, 24 Oct 2017 19:18:03    S.O. News Service

پتور 24؍اکتوبر(ایس او نیوز)سول سروس کا مین امتحان پاس کرنے کے بعد انٹرویو کے مرحلے سے گزر کر ویٹنگ لسٹ میں آجانے والے ایک نوجوان طالب علم نے اپنے ہی گھر کے کمرے میں پھانسی لگا کر خود کشی کرلی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق مہلوک نوجوان کا نام سدیش کے پی(30سال) ہے۔بتایاجاتا ہے کہ سدیش سول سروس امتحانات کی تیاری کرنے والے دوسرے طالب علموں کی تربیت بھی کیا کرتاتھا۔ اسی سلسلے میں ایک دن پہلے وہ ہاسن جاکر واپس لوٹا تھا۔ پھراس نے دوپہر کے وقت اپنے کمرے میں جاکر اندر سے دروازہ بند کرلیا ۔ چونکہ وہ اپنی پڑھائی کے سلسلے میں اکثر اپنا کمرہ بند ہی رکھا کرتاتھا اس لئے گھر والوں کو تعجب نہیں ہوا۔ لیکن شام تک وہ کمرے سے باہر نہیں نکلا اور اس کی ماں نے دروازے پر دستک دی تو کوئی جواب نہیں ملا۔ پھر پاس پڑوس لوگوں نے جب زور لگاکر کمرے کا دروازہ کھولا تو دیکھا کہ سیلنگ میں لگے ہوئے ہُک میں نائیلون کی ساری سے بنائے گئے پھندے میں سدیش کی لاش لٹک رہی تھی۔سمجھا جاتا ہے کہ مالی دشواری کی وجہ سے پریشان ہوکر سدیش نے یہ انتہائی قدم اٹھا یا ہوگا۔


Share: